ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی ضلع میں دو مقامات پر خودکشی کے واقعات

اڈپی ضلع میں دو مقامات پر خودکشی کے واقعات

Fri, 04 Jan 2019 21:01:13    S.O. News Service

اڈپی4؍جنوری (ایس او نیوز) دو الگ الگ پولیس تھانوں کے حدود میں خودکشی کے دو واقعات پیش آئے ہیں۔ پہلا واقعہ سنتے کٹّے کا ہے جہاں پر وشنو پرساد (۳۲سال)نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں سے اس کا دماغی توازن بگڑ گیا تھا۔اوروہ اپنی زندگی سے بیزار آگیا تھا۔اس واقعے کے تعلق سے اڈپی شہری پولیس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

جبکہ دوسرا خودکشی کا واقعہ کنداپور تعلقہ کے کونی گرام کی جنتا کالونی میں پیش آیا۔ یہاں اودیا موگویرا(۳۰سال) نامی شخص نے اس کے بیوی بچے اسے چھوڑ کر چلے جانے کی وجہ سے دل برداشتہ ہوکر پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ اس ضمن میں کنداپور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: